Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنی پریت کوتلاش کرنے کا نوٹس

ہریانہ۔۔۔۔۔زیادتی کیس کے مجرم گرمیت کے منہ بولی بیٹی مانی جانے والی ہنی پریت کی مشکلوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہنی پریت اور ڈیرہ انتظامیہ کے سربراہ آدتیہ انساں سمیت 3افراد کے خلاف پولیس نے تلاش نوٹس (لک آوُٹ )جاری کرتے ہوئے ہنی کے خلاف غداری کا اور گرمیت کو ملک سے فرار کرانے کی سازش جیسے مقدمہ بھی درج کئے گئے ہیں۔پنچکولہ کے ڈی سی پی منبیر سنگھ نے تلاش نوٹس کی تصدیق کی ہے ۔دراصل پولیس پنچکولہ میں ڈیرہ کے حامیوں کے ذریعے ہونیوالے فسادات اور ہنگاموں کی بابت پولیس تفتیش کرنا چاہتی ہے مگر ڈیرہ انتظامیہ سمیت تقریباً سبھی ذمہ دار مفرور ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ لوگ اب ملک سے فرار نہیں ہوسکتے اور دیر بہ سویر پولیس انہیں جلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کرکھڑا کریگی۔

شیئر: