Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان: حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ہلاک

کابل -----افغان فورسز نے ایک  آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر مولوی عبدالرحمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک کا کمانڈر   مارا گیا جبکہ صوبہ فرح میں بارودی سرنگ دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 3 افسر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عیدالاضحی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کی راہ میں اہم رکاوٹ غیر ملکی افواج کا قبضہ ہے۔

شیئر: