Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17ہزارغیر قانونی حجاج کے فنگر پرنٹ لے گئے،کرنل سامی

 ادارہ امن عامہ کے فیلڈ آپریشنل انچارج کرنل سامی نے بتایا کہ مختلف شہروں سے حج پرمٹ کے بغیر آنے والے 5لاکھ 75ہزار 227 افراد کو لوٹایا گیا جبکہ 121 فرضی حج گروپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ حج قوانین کی خلاف ورزی پر 17 ہزار 362 افراد کے فنگر پرنٹ لے کر انہیں متعلقہ ادارے کو بھجوایا گیا ۔وہ افرادجو حج پرمٹ کے بغیر مشاعر مقدسہ پہنچے اور انکے فنگر پرنٹس ادارے نے حاصل کر لئے ان کے خلاف کارروائی حج کے بعد عمل میں لائی جائے گی ۔ ادارہ امن عامہ کے اہلکار دیگر اداروں کے تعاون و اشتراک سے مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کے سد باب کیلئے باریک بینی سے کام کرتے ہیں جن میں حجاج کرام کو قربانی کے جعلی کوپن فروخت کرنا بھی شامل ہے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: