Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب بانسا واڑا اسپتال میں 51دن میں 81بچوں کی موت

جے پور۔۔۔۔نوزائیدہ بچوں کی موت کی خبریں بار بار آرہی ہیں۔ حیرت ہے کہ اسپتال میں ان کی موت ہورہی ہے ۔ راجستھان کے بانسا واڑہ کے مہاتما گاندھی اسپتال میں 51دنوں میں 81بچے ماں کی گود سے موت کی آغوش میں جاچکے ہیں۔ راجستھان حکومت نے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ اسپتال کے شعبہ زچہ بچہ  کے مطابق ان کی موت ناقص تغذیہ کے وجہ ہوئی۔پچھلے دنوں رائے پور کے امبیڈکر نگر اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 3بچوں کی موت کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا تھا ۔ یہ واقعہ ملازم کے سوجانے کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ آکسیجن فراہمی پر تعینات ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ رمن سنگھ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

شیئر: