Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ میں آوارہ کتے چوکیداری کرینگے

بنکاک۔۔۔۔تھائی لینڈ میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے ایسی ’’اسمارٹ جیکٹ‘‘تیار کی ہے جو گلی کے آوارہ کتوں کو پہنا دی جائیگی۔ اس میں کیمرے نصب ہیں یوں یہ کتے گلیوں کی چوکیداری کرینگے۔جیکٹ میں ایسے سنسرز لگے ہیں جو اس وقت کام کریگی جب کتے بھونکیں گے۔ یہ کیمرے براہ راست کنٹرول روم کو وڈیو بھیجیں گے۔تھائی لینڈ کے متعدد شہروں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے۔ اسمارٹ جیکٹ تیار کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ اس سے کمیونٹی کو بڑا فائدہ ہوگااور انہیں اس بات کا احساس ہوگا کہ کتے ان کی چوکیداری کررہے ہیں۔یہ خیال 5ماہ پہلے آیا تھا اور اس کے بعد سے ایسی جیکٹ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی تھی۔

شیئر: