Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ، بچی جاں بحق

مظفر آباد... کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی پھرخلاف ورزی کی ہے۔ فائرنگ سے 8 سالہ پاکستانی بچی جاں بحق ہو گئی۔ عباس پور سیکٹر کے پولاس گاو¿ں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی فائرنگ سے مقامی آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ۔نماز عید کی ادائیگی میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔پولیس حکام کے مطابق یتیم بچی مومنہ عید کے دن گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔ اس کے سر پر گولی لگی۔ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ مقامی افراد نے فائرنگ سے بچی کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہندوستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہندوستانی فورسز نے وادی نیلم میں مسافر بس کو نشانہ بنایا تھا۔ 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

شیئر: