Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ اظہار پر حملہ، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت ہوگئی ۔ نادرا ریکارڈ کی مدد سے شناخت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم حسان سہراب گوٹھ کا رہائشی اور انجینئر تھا ۔اس کے اہل خانہ سے تفتیش جاری ہے۔ فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں استعمال ہوچکا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔سندھ پولیس کے سربراہ، اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ یہ دہشت گرد حملہ تھا۔ تفتیش درست سمت میں جاری ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اظہارالحسن کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ اگر ضرورت ہوئی تو سیکیورٹی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ خواجہ اظہار الحسن کو کراچی کے علاقے بفر زون میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک محافظ اور12 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا ۔

 

شیئر: