وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے 15 سالہ نابینا حافظ قرآن طالب علم کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے امام مسجد مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں
اخبار 24 کے مطابق وزیر اسلامی امور، شاہ سلمان بن عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت، حفظ اور تفسیر کے فاتح طلبا کے ساتھ یاد گاری تصاویر بنوا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک کم عمر طالب علم سے وزیر اسلامی امور نے اس کے ارادے کے بارے دریافت کیا جس پر طالب علم نے کہا ’ شیخ مجھے مسجد چاہئے‘۔ طالب علم کی فرمائش سنتے ہی وزیر اسلامی امور نے کہا ’ضرور‘ ۔
تقریب کے بعد وزیر اسلامی امور کو طالب علم کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ تبوک شہر کا رہنے والا ہے جو بہترین قاری اس نے محض 3 برس کی قلیل مدت میں مکمل قرآن کریم حفظ کیا اور اپنے حلقے میں مثالی طالب علم مانا جاتا ہے۔
طالب علم کی فرمائش اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد وزیر اسلامی امور نے اپنے معاون کو احکامات صادر کیے کہ اس ہونہار طالب علم کے لیے تبوک میں ہی اس کی رہائش کے قریب کسی مسجد کا بندوبست کریں اور اسے خطبہ دینے کی تربیت بھی فراہم کی جائے۔