Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹاپ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا ایک او ر اعزاز، بچی کی ماں بن گئیں

فلوریڈا:امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنے فلوریڈا کے اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔35سالہ سرینا ولیمز کو بدھ کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے سینٹ میری میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا تھا۔انکے شوہر”ریڈٹ “کے شریک بانی الیکسی اوہانین ہیں اور دونوں کو دنیا بھر سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بچی کی پیدائش کی خبر اس وقت ملی جب انکی بہن وینس ولیمز امریکی اوپن کے میدان پر جانے کےلئے تیار تھیں۔ وینس نے کہا کہ میں واقعی بہت زیادہ خوش ہوں۔ الفاظ میری ترجمانی نہیں کر سکتے۔بچی کا وزن 6پاونڈ 3اونس ہے۔ پیدائش سے قبل اسپتال کا پورا فلور خالی کرالیا گیاتھا۔سرینا کے کوچ پیٹرک موراتغلو نے ٹویٹ کیاکہ میں تمہارے لئے خوش ہوں اور میں تمہارے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں آپ کے بہت جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوںکیونکہ ہمیں بہت کام کرنے ہیں۔ خیال رہے کہ 23 بار گرینڈسلام جیتنے والی ٹینس ا سٹار نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے گرینڈسلام آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے اپنے پرامید ہونے کے بارے میں غلطی سے”اسنیپ چیٹ“پر خبر دے دی تھی پھر گزشتہ ماہ انھوں نے”ووگ“ میں لکھے ایک مضمون میں کہا کہ وہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کا دفاع کرنا چاہتی ہیں۔ سرینا اور وینس ولیمز آسٹریلین اوپن کے فائنل میں تھیں۔ 2017 ءمیںپرامید ہونے کے باوجود سرینا آسٹریلین اوپن میں گرینڈ سلام جیتی تھیں۔ بہر حال بچی کی ولادت کی خبر نے ٹینس کی دنیا میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سرینا کو مبارکباد دی ۔ 

شیئر: