پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کی بدھ کو شادی طے
کراچی: پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس بدھ 6 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ رومان رئیس کی شادی کی تقریبات 5 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوں گی اور وہ 6 ستمبر کو اپنی دلہن عائشہ کو گھر لائیں گے جبکہ 7 ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہو گی جس میں کئی قومی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔4 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی شادی والدین کی پسند سے ہو رہی ہے۔ ان کی گزشتہ دنوں ایک تقریب میں عائشہ کے ساتھ منگنی ہوئی تھی۔ رومان رئیس کی شادی کی خبر آتے ہی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کی مبارکباد دی ہے۔