کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد ملزم کو پکڑ کر تشدد کیا گیا تھا۔ حملے کے فوری بعد کی فوٹیج سامنے آئی ہے ۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا۔ ملزم پر تشدد کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حملہ آور حسان کے جسم پرتشد د کے نشانات ہیں۔ سر پر ایک گولی بھی لگی ہے تاہم حملہ آور کیسے مارا گیا؟ معمہ بن گیا ۔ ملزم حسان سہراب گوٹھ کے علاقے کا رہائشی تھا۔ سیاسی جماعت کے کارندوں سے بھتے کے تنازعہ پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی نے حسان کے گھر پر چھاپہ مار کر والد سمیت اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کے والد ڈاکٹر اسرار لیکچرار ہیں۔