Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرہ : نامعلوم افراد نے میری دو لڑکیوں کو اغوا کرلیا، والد کا بیان

بحرہ: بحرہ پولیس اغوا ہونے والی دو لڑکیوں کی تلاش میں ہے۔ اغوا ہونے والی لڑکیوں کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی 16سال سماح اور 11 اریام جمعہ کے دن سے لاپتہ ہیں۔ دونوں کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے سے اغوا کرلیاہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن عید کی تیاروں میں گھر والے صفائی ستھرائی میں مصروف تھے۔ کوڑا باہر پھینکنے کے لئے دونوں لڑکیاں گھر کے باہر نکلیں جبکہ ان کی تیسری بہن دوسری منزل کی کھڑکی سے انہیں دیکھ رہی تھی۔ اس اثناءمیں ایک گاڑی کا گزر ہوا جس میں سوار افراد نے دونوں لڑکیوں کو زبردستی گاڑی میں بٹھالیا اوردیکھتے ہی دیکھتے نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔ تینوں بچیاں چیختی رہیں۔ جہاں سے انہیں اغوا کیا گیا وہاں ان کی جوتیاں اور کوڑے کے تھیلے رکھے ہوئے تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے مزاحمت کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع بحرہ پولیس کو دی گئی ہے تاہم ابھی تک لڑکیوں کا سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے مکہ مکرمہ گورنریٹ ، وزارت داخلہ اور پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ لڑکیوں کی بازیاب کرانے میں تعاون کریں۔
 

شیئر: