Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود، حد نگاہ متاثر

’ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوا چلے گی، اس کی تاثیر ریاض اور مشرقی ریجن تک ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں مطلع گرد آلود ہوگا اور حد نگاہ متاثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ اس کی تاثیر ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی محسوس کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
دریں اثنا ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’موسمی اعتبار سے مارچ کا مہینہ متعدد خصوصیات کا حامل ہے جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سمیت خلیجی ممالک میں بارش ہوتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مارچ کے پہلے 10 دنوں میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوتی ہے، دوسرے 10 دنوں میں فلکی حساب سے موسم سرما کا اختتام ہوتا ہے  جبکہ تیسرے 10 دنوں میں موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے‘۔

شیئر: