Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین حرم کے لیے بال مونڈنے اور تراشنے کی نئی سہولت

’مروہ کے علاقے میں 5 مختلف مقامات میں بال تراشنے اور مونڈنے کی سہولت فراہم کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نےرمضان المبارک کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے بال تراشنے اور مونڈانے کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین انتظامیہ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مروہ کے علاقے میں 5 مختلف مقامات میں بال تراشنے اور مونڈنے کی سہولت فراہم کی ہے‘۔
’متحرک سروس میں تجربہ کار افراد کام کر رہے ہیں جو سینیٹائزڈ مواد انتہائی مہارت سے استعمال کرتے ہیں‘۔
’زائرین کو معیاری اور اعلی کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سروس مناسب قیمت میں دستیاب ہے‘۔

شیئر: