Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پولیس مقابلہ،4دہشت گرد ہلاک

  کراچی ... کراچی میں پیر کی صبح سپرہائی وے پر کوئٹہ ٹاون میں پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔دہشت گردوں کا تعلق داعش اور تحریک طالبان سوات سے ہے۔ ایس پی راو انور نے بتایا مرنے والے دہشت گرد بم دھماکوں اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔  ملا فضل اللہ کا کزن کمانڈر خورشید بھی مارا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز اور ملالہ یوسف زئی پر حملے میں بھی ملوث تھا ۔ دہشتگرد خورشید قائد آباد پولیس پر بم حملے میں بھی ملوث تھے۔راو انوار نے بتایا کہ کوئٹہ ٹاون میں کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

 

شیئر: