Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ،پاکستان کا احتجاج

  اسلام آباد... لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک لڑکا شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ کھوئی رٹہ کے سرحدی گاوں سیری گجر منڈی پر بلااشعال فائرنگ کے دوران سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ سے 14سالہ لڑکا محمد حمزہ شدید زخمی ہو گیا۔اپنے گھر کے صحن میں کھیلا رہا تھا ۔ دریں اثناءپاکستان نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر ہند سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاجی مرا سلہ حوالے کیا گیا۔

 

شیئر: