اسلام آباد.. ملک بھر میں بدھ کو یوم دفاع مادروطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کے سا تھ منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہو گی ۔ پاک فوج نے تقریب کا پرومو جاری کردیا۔ اس میں آرمی چیف جنرل باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ شامل ہے۔ جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مغرب میں ہوں یا مشرق میں وہ میری یہ بات یاد رکھیں ان کے بارود اور گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کے سینے ختم نہیں ہوں گے۔ریڈیو ٹی وی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔آزا د کشمیر میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے تقاریب ، سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مظفر آباد میں سب سے بڑی تقریب نیلم ا سٹیڈیم میں ہو گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر محمد مسعود خان شرکت کریں گے۔