Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشی کپور کےخلاف سائبر کرائم کامقدمہ

بالی وڈ اداکار رشی کپور اپنی اداکاری کےحوالے سے مشہور ہیں مگر اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے بھی وہ آئے دن خبروں میں آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں رشی کپور کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو کلپ اور تصویر شیئر کرنا خاصا مہنگا پڑگیا ۔ہندوستانی میڈیاکےمطابق رشی کپور کو ایک تصویر اور ویڈیو کےباعث تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ اس ویڈیو میں ایک چھوٹا سا بچہ خاتون کےساتھ بیہودہ مذاق کررہاہے جبکہ ایک تصویر میں بچہ بغیر کپڑوں کے دکھائی دے رہاہے جس پر ایک ہندوستانی این جی اونے اداکار کیخلاف  پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرادیاہے۔این جی او کاکہنا ہے کہ اس نے رشی کپور کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کرادیاہے ۔ رشی کپور کے ہزاروں ٹوئٹر فالوور ہیں، ایسی چیزیں شیئر کرنے پر یہ ویڈیو ہزاروں لوگوں کی نظر میں آگئی ہے ۔اداکار کو ایسی حرکت نہیں کرنی چاہے تھی۔
 

شیئر: