Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کاپہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لانچ ہوگیا

نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی نے اپنا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون می اے 1 لانچ کر دیا ہے۔ فون اس وقت 7.1.2 اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کر رہا ہے جسے 2017 کے آخر تک 8.0 اوریو سے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔ یہ فون  کمپنی کے حالیہ لانچ کردہ فون می 5 ایکس سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔فون کا ڈسپلے 5.5 انچ کا ہے۔ اس میں 1080بائی1920 فل ایچ ڈی ڈسپلے، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگون 625 پروسیسر، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج اور 3080 میگا واٹ آورز کی بیٹری موجود ہے۔فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل کا وائڈ اینگل اور 12 میگا پکسل کا ہی ٹیلی فوٹو لینس موجود ہے۔5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی فون کا حصہ ہے۔اس اسمارٹ فون کی قیمت 234 ڈالر ہے اور یہ بلیک ، گولڈ اور روز گولڈ رنگ میں دستیاب ہے۔
 

شیئر: