مکہ مکرمہ ..... حج کےلئے آنے والے پاکستانی جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون کےلئے مکہ مکرمہ آنا چاہتے تھے مگر نصیب میں حج کی ادائیگی لکھا تھا۔ المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سے آنےوالے اکبر نے بتایا کہ اس کی شادی گزشتہ ماہ ہی ہوئی ہے ۔ شادی کے بعد جب میں نے اپنی دلہن سے دریافت کیا کہ وہ ہنی مون پر کہاں جانا پسند کریگی تو اس نے کہا میری خواہش ہے کہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاﺅں ۔ بیوی کی فرمائش سن کرہنی مون پر جانے کی کوشش شروع کر دی ۔ حج سیزن شروع ہو چکا تھا جس کےلئے حج گروپ کی خدمات حاصل کی اور بیوی کو بتایا کہ ہم امسال حج کےلئے ارض مقد س جارہے ہیں ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے مکہ مکرمہ جانے کی فرمائش کی تھی شاید وہ قبولیت کی گھڑی تھی کہ رب تعالیٰ نے ہمیں حج کےلئے بلا لیا ۔ شادی کے بعد میں نے جب شوہر سے دریافت کیا کہ میری فرمائش کا کیا ہوا تووہ خاموش ہو گئے ۔ چند دن بعد اسی طرح خاموشی رہی پھر ایک دن انہوں نے بتایا کہ ہم حج پر جارہے ہیں ۔