Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مورمنڈی دھماکہ میں ڈیرہ سچا سودا ملوث

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ڈیرہ سچا سودا کی مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے ر ہیں ۔ امسال فروری میں پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران بھٹنڈا کے مورمنڈی میں دھماکہ کی سازش میں ڈیرہ سچا سودا کا مبینہ کردار سامنے آیا ہے ۔ یہ کاربم دھماکہ تھا جس میں 6افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بم میں استعمال ہونے والی اشیاء سرسا سے خریدی گئی تھیں۔ اس میں گرمیت کے بیٹے جسمیت کے سسر سابق ممبر اسمبلی ہرمندر سنگھ جسسی کو قتل کرنے کا پروگرام تھا۔ دھماکہ کے بعد پنجاب حکومت کا موڈ ہی بدل گیا اور اس سے ایک پارٹی کو فائدہ پہنچا ۔ پنجاب میں ڈیرہ سچا سودا کا بڑا اثر ہے جس کی وجہ سے حکومت ڈیرہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی تھی۔جسسی کانگریس کے قدآوررہنما ہیں۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ ڈیرہ دہشتگرد سرگرمیوں کا اڈہ بن چکا ہے۔

شیئر: