Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئورکشا کے نام پرغنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائیگی، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے گئورکشکوں کی طرف سے ہونے والے تشدد کے معاملے پر مرکز اورریاستی حکومتوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی کو بھی گئو رکشا کے نام پرپرتشدد کارروائی اور مارپیٹ کی اجازت  نہیں۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کہا کہ اس قسم کی تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے جو پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔سپریم کورٹ نے ہریانہ ، راجستھان اور مہاراشٹر حکومتوں سے کہا کہ وہ اپنے یہاں ایک نوڈل آفیسر تعینات کریں جو ایسے افراد اور تنظیموں کی نگرانی کرے جوگئو رکشا کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے اور پرہجوم قتل اور تشدد کی کارروائیاں انجام دیتی ہیں۔سپریم کورٹ نے علیحدہ علیحدہ ریاستوں کے خصوصی جنرل سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ ہائی ویزپر  گشتی پولیس فورس میں اضافہ کیا جائے تاکہ گئورکشکوں کی غندہ گردی پر لگام لگایا جاسکے۔سپریم کورٹ میں مرکزکے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کا نہیں بلکہ ریاستی حکومت سے متعلق ہے جس سے ریاستی حکومتوں کو ہی نمٹنا ہوگاتاہم اس معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

شیئر: