Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا بحران سےا خطہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے ،گوتیرش

 نیو یارک۔۔۔۔۔۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے  میانمار کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند کر دیں، اور خبردار کیا کہ اس سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ میانمار کی بے وطن روہنگیا اقلیت کو کسی نہ قسم کی قانونی حیثیت دینے کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے  ۔  انھوں نے کہا کہ میانمار کی حکومت یا تو روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے یا پھر کم از کم فوری طور پر ایسی قانونی حیثیت دے جس کے تحت وہ معمول کی زندگی گزار سکیں جس میں نقل و حرکت کی آزادی، ملازمتوں تک رسائی، تعلیم اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔  انھوں نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھ کر  کہا کہ وہ میانمار کی حکومت پر تحمل اور برداشت کی پالیسی اپنانے کے لیے دباؤ ڈالے۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میانمار میں تشدد 'انسانی بحران' کا سبب بن سکتا ہے جس کے امن اور سلامتی پر گہرے اثرات پڑ سکتے ہیں اور جو میانمار کی سرحد سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔

شیئر: