Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بجلی کی ترسیل خود کار نیٹ ورک پر منتقل کرنے کا منصوبہ

2025 کے آخر تک 40 فیصد بجلی کی ترسیل خود کار نیٹ ورک پر منتقل ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ ’سال 2025 کے آخر تک 40 فیصد بجلی کی ترسیل خود کار نیٹ ورک پر منتقل کر دی جائے جس کےلیے تیزی سے کام جاری ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر توانائی نے سمارٹ نیٹ ورکنگ کی 12 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’نیٹ ورک کو خود کارسسٹم پر منتقل کرنے سے بریک ڈاون ہونے پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے فوری طورپر کنٹرول ٹاور کو سگنلز موصول ہوتے ہیں جس سے اصلاح کا کام بھی جلد اور بہتر انداز میں ممکن ہوگا۔‘
وزیر توانائی نے مزید کہا ’اس وقت جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 9 کنٹرولنگ سینٹرز پر کام تیزی سے جاری ہے جو سال 2026 کے آغاز تک مکمل ہو جائیں گے۔ ان سینٹرز سے نیٹ ورک کی نگرانی کا نظام ڈیجیٹل طریقے سے ہو گا۔‘
توانائی کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے وزیر توانائی کا کہنا تھا’ اس شعبے کو تیزی سے ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے مملکت میں 11 ملین سمارٹ میٹر نصب کیے جائیں گے جس سے توانائی کی بچت بھی ہوگی۔‘
بجلی کی سٹوریج کے حوالے سے انہوں نے کہا ’ اس جانب بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ مخصوص بیٹریوں کے ذریعے فی گھنٹہ 26 گیگا بائیٹ بجلی سٹور کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے ہمارا ہدف ہے کہ سال 2030 تک سٹوریج کیپسٹی کو 48 گیگا بائیٹ تک بڑھا دیا جائے۔‘

شیئر: