Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام نے6ہزار خاندان بے گھر کردیئے

دوحہ.... قطری حکومت کے سرگرم مخالف جابر آل کحلہ المری نے دعویٰ کیا ہے کہ قطری حکام نے 6ہزار قطری خاندانوں کو زبردستی گھر سے بے گھر کردیا۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم اور سعودی حکام کی مہربانی نہ ہوتی تو یہ سارے خاندان برباد ہوجاتے۔ المری نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا کہ قطری حکام اپنے عوام اور عربوں کےخلاف انتہائی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔جب سے ”الحمدین“ برسراقتدار آئے ہیں تب سے قطر میں انسانی حقوق کی پامالی روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔ المری نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے عوام ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں ۔ اسے نہ عزمی بشارہ ختم کرسکتا ہے اور نہ ہی قرضاوی کے فتوے اور نہ ہی الجزیرہ چینل کی اشتعال انگیزی۔
 

شیئر: