Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارک کو آڑے سے ٹکڑے کرنے کی مذمت

بیجنگ۔۔۔۔چینی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو ڈالی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چینی ماہی گیر ایک مردہ شارک کو وین میں رکھ کر ہوٹل لاتے ہیں اور پھر ہوٹل کے لان میں بیٹھ کر آرے سے اس کے ٹکڑے کرتے ہیں ۔اس وڈیوں کے اپ لوڈ ہوتے ہی میڈیا پر اس سارے عمل میں نکتہ چینی شروع ہوگئی جبکہ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے بھی پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے ایسے جانوروں کو ہلاک کرنے کی مذمت کی۔51سیکنڈ کی یہ وڈیو چین کے صوبے فوجیان کی کاؤنٹی زیاپو سے ڈالی گئی تھی۔ایک نامعلوم صارف کا کہنا تھا کہ جب یہ وہیل ہوٹل لائی گئی تھی تو زندہ تھی اور اس سے خون بہہ رہا تا ۔ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہی اس کی موت ہوئی۔وہیل شارک 40فٹ تک لمبی ہوتی ہے اور اس کا وزن تقریباً 10ٹن ہوتا ہے۔

شیئر: