آئندہ برس اپنی فلم کی ہدایتکاری کروں گی، مومل شیخ
سینیئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ کی صاحبزادی مومل شیخ نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کا عندیہ دیدیاہے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت میں اپنے والد کی فلم ” وجود “ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے رہی ہوں اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ میری بھرپور کوشش ہے کہ آئندہ برس بطور ہدایتکارہ اپنی فلم بناوں۔ اس کےلئے منصوبہ بندی جاری ہے ۔ مومل شیخ نے کہا کہ مجھے اور میرے بھائی کو شوبز کی دنیا میں آنے کےلئے والد سے کسی طرح کی سپورٹ نہیں ملی بلکہ دونوں بہن بھائی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس طرف آئے ہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ ہم اپنے والد سے فن اداکاری سیکھنے میں مدد لیتے ہیں۔