مدھیہ پردیش کا 11سالہ ’’بوڑھا‘‘
بھوپال ۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں 11سال کا ایک بچہ ایسی جنیاتی بیماری میں مبتلا ہے جس کے نتیجے میں وہ خود بوڑھا نظر آتا ہے۔سریش کے جسم پر جھریاں پڑی ہوئی ہیں اور وہ گنجا ہوچکا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس بیماری سے 150بچے متاثر ہوئے ہیں۔یہ بیماری لاعلاج ہے اوریہ بچہ بھی صحتمندزندگی نہیں گزار سکتا۔اس کی ہڈیاں بھی کمزور ہوتی ہیں۔ بچہ گانا گانے میں ماہر ہے اور اس نے اپنی بیماری کو بھی آڑے نہیں آنے دیا۔اس نے کہا کہ میں سائیکل کی سواری کرتا ہوں ،کار چلاتا ہوں اس کے علاوہ تیراکی بھی کرتا ہوں۔مجھے پتہ ہے کہ مجھے بیماری لاحق ہے لیکن گلوکار بننے کے خواب میںاسے آڑے نہیں آنے دونگا۔میں مختلف موسیقی کے آلات بجاتا ہوں اور مجھ سے بہتر کوئی اور نہیں بجا سکتا۔