ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نمازوں کی ادائیگی کے لیے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی کے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔
مزید پڑھیں
انتظامیہ نے مسجد نبوی آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لیے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا کرسکیں۔
واضح رہے موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، قصیم، ریاض، مشرقی ریجن، تبوک اور الجوف میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ظاہر کی ہے۔
ماہ رمضان میں تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اورمسجد کے اندر جگہ نہیں رہتی جس کی وجہ سے لوگ بیرونی صحنوں میں نماز ادا کرتے ہیں۔
عام طورپر بیرونی صحنوں میں انتظامیہ کی جانب سے مصلے ڈالے جاتے ہیں مگر بارش کے دوران انہیں اٹھا لیا جاتا ہے۔