دبئی ..... امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام جان بوجھ کر ’’فوجی حل ‘‘ کا مفروضہ پھیلا رہے ہیں ۔ وہ نہیں چاہتے کہ کویت کی ثالثی کامیابی سے ہمکنار ہو ۔ اگر قطر درپیش بحران سے نکلنا چاہتا ہے تو اسے حکمت و فراست سے کام لینا ہو گا ۔ موقع کو گنوانا قطر کے مفاد میں نہیں ۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار چاروں عرب ممالک روز اول سے ایک بات بار بار دہرا رہے ہیں کہ بحران کا حل سفارتی ذرائع ہی سے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13مطالبات پورے کر کے ہی مسئلہ حل ہو گا ۔