Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کو ناراض کردوں، اتنا بے وقوف نہیں، کپل شرما

حال ہی میںہندوستانی نجی انٹرٹینمینٹ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کپل شرما کی صحت خراب ہونے کے سبب اس شو کو فی الحال بند کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، کپل سے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ناراضی کی خبریں بھی آ رہی ہیںلیکن اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم ” فرنگی“ مکمل کرنے کے بعد اپنا شو لیکر واپس آئیں گے اورنجی چینل چھوڑنے کا انکا کوئی ارادہ نہیں۔ ہندوستانی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دس برسوں سے بریک لئے بغیر کام کر رہا تھا، ذہنی دباو¿، بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مجھے طبی مدد کی ضرورت تھی ۔میں نے سوچا کہ اس سے پہلے صحت کا کوئی نیا مسئلہ ہو بریک لینا ہی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنا بیوقوف نہیں کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اسٹار کو ناراض کر کے اپنی کمائی کا اتنا بڑا ذریعہ ختم کروں کیونکہ میں اپنی فلم میں وہی رقم لگا رہا ہوں جو مجھے ایسے شوز کی میزبانی کر کے ملتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ میں ختم ہو چکی ہے اور اب صرف پروموشنل گانا باقی ہے جسکی شوٹنگ ممبئی میں ہی ہونی ہے۔کپل نے کہاکہ لوگ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان میرے لئے کیا ہیں اور میں انہیں کتنی عزت دیتا ہوں۔
 
 
 
 
 

شیئر: