ربع خالی میں نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیل اورگیس کی تلاش شروع
دمام۔۔۔۔سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ربع خالی میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی ۔ اس کی بدولت آرامکو کے محفوظ ذخائر میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ 900ماہرین پر مشتمل ٹیم گزشتہ چند برسوں کے دوران15ہزار 400کلومیٹر مربع علاقے میں تیل اور گیس کی دریافت کی مہم میں لگی ہوئی ہے۔ربع خالی کے صحرا میں الطریقاء فیلڈ کے اطراف تیل اورگیس کی تلاش ہورہی ہے۔آرامکو غیر ملکی کمپنیوں کو بھی اپنے اس منصوبے میں شامل کئے ہوئے ہے۔ماضی میں مذکورہ علاقے میں گیس اور تیل کی تلاش موثر ثابت نہیں ہوئی تھی۔