Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجناتھ سنگھ کشمیر کے 4روزہ دورے پر

سری نگر ۔۔۔۔۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سری نگر پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی ۔ سرکاری ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ریاست کی صورتحال، اتحاد و سالمیت کے ایجنڈے اور ریاست میں وزیر اعظم کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پرتبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم کے منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کو جلد فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جاسکے اور ان کی تکمیل میں حائل روکاوٹیں دور ہوسکیں۔نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی وزارتوں کی جانب سے 15جبکہ پی ایم ڈی پی کے تحت63پروجیکٹس پر کام جاری ہے، اس کے علاوہ مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔

شیئر: