بغیر امتحان دیئے ہی پاس ہوگئے1200طلبہ
بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے مشہور ویاپم گھوٹالہ کے بعد اب وہاں پر ریزلٹ گھوٹالہ سامنے آیا ہے جو ویاپم گھوٹالے سے بھی بڑا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی کنوینر آلوک اگر وال نے کہا کہ ریاست میں تعلیم کے شعبے میں گھوٹالہ سامنے آیا ہے جس میں 3امتحانی مراکز ایسے ہیں جہاں 1200طلبہ امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے اور انہیں پاس کردیا گیا۔ دستاویزات کی بنیاد پر انہوں نے بتایا کہ 1200طلبہ امتحان میں شامل ہی نہیں ہوئے۔جب امتحانی نتائج سامنے آئے تو سبھی پاس تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے دیکرفرضی نتائج بنوائے گئے ہیں۔