کام کے دوران سرفنگ کرنیوالے مجرم
نیویارک۔۔۔۔۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ دفتر میں کام کے دوران سوشل میڈیا اور ہروقت کمپیوٹر میں ذاتی مقاصد کیلئے مصروف رہ کر کام میں اپنی مہارت ضائع کررہے ہیں۔ نفسیاتی ریسرچ کے جریدے میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران ملازمت ہر شخص ہی انٹر نیٹ پر ذاتی مقاصد کیلئے کچھ نہ کچھ وقت صرف کرتا ہے لیکن چاہے وہ مختصروقت صرف کرے لیکن اس سے اس کے کیریئر کے اہداف پر زک پڑرہی ہوتی ہے۔ ماہرین نے ایک نیا لفظ ’’سائبر لوفنگ‘‘بنایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کام کے دوران ذاتی مفاد کیلئے کمپیوٹر یا موبائل فون پر کام کرنا ۔ ماہرین نے بتایا کہ ایسے لوگ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ اس سے خود ان کے کیریئر کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کام کے دوران آن لائن شاپ کا صفحہ دیکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر جاتے ہیں تو یقینا آپ سائبر لوفنگ کے مجرم ہیں۔