Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اورلینڈو میں عیدالاضحی پر مسلم و ایشیائی کمیونٹی کا میلہ

کھانے پینے کی حلال اشیاء کے بڑے ڈسٹری بیوٹر ز کی جانب سے سجائے گئے میلے میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں تیار ہونے والی اشیاء پیش کی گئیں
عمران الیاس ۔ فلوریڈا
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں جو ڈزنی ورلڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے، عید الاضحی کی مناسبت سے مسلم اور ایشیائی کمیونٹی کیساتھ’’ عید میلے ‘‘کا اہتما م کیا گیا جس میں فلوریڈا، جارجیا اور قریبی ریاستوں کے لوگ شریک ہوئے۔میلے میں کمیونٹی کیلئے کھانے پینے کی حلال اشیاء کے بڑے ڈسٹری بیوٹر ز کی جانب سے یہ میلہ سجایا گیا تھاجس میں پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں تیار ہونے والی اشیاء پیش کی گئیں۔ 
میلے میں پاکستان اور ہند کی مختلف اشیاء کے مشہور برانڈز تیار کرنے والی کمپنیاں پیش پیش تھیں۔ انہوں نے پاک و ہند اور دوسرے ایشیائی ممالک کے صارفین کو اپنی برانڈز کی اشیاء کے گفٹ پیک پیش کئے گئے جس سے یہاں رہنے والی فیملیز خوب لطف اندوز ہوئیں۔ اس میلے میں داخلہ مفت رکھا گیا تھاچنانچہ کمیونٹی نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
میلے میں آنے والوں کیلئے سیکڑوں انعامات بھی رکھے گئے تھے جو قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے گئے ۔ ان انعامات میں لیپ ٹاپ،بلیو ٹوتھ،مختلف کمپنیوں کے گفٹ پیکس،50انچ کے ٹی وی سیٹس اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ 
میلے میں پاکستانی، ہندوستانی اور بنگلہ دیشی ملبوسات و پارچہ جات کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ اس میلے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں بڑی تعداد میں غیر مسلم فیملیز بھی شریک ہوئیں اور میلے کو خوب انجوائے کیا۔
میلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور مختلف بچوں نے اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جنہیں میلے کے منتظمین کی جانب سے انعامات پیش کئے گئے۔
امریکہ میں رہنے والے گلوکاروں جیلانی اور ظفر نے جو خاص طور پر ریاست جارجیا سے آئے تھے، محفل کی رونق بڑھائی۔ اس موقع پر امپوٹرکمپنی کے صدر عقیل عامر، وائس پریذیڈنٹ رضوان محمد اور نائیلہ رضوان نے آنے والے لوگوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اس میلے میں شرکت کرکے اس کی رونق میں اضافہ کیا۔کمیونٹی کے افراد نے اتنا شاندار طریقے سے میلے کا انعقاد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: