Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے،نیکٹا

اسلام آباد... ملک بھر میںدہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2010ءمیں دہشت گردی 2061 واقعات کے ساتھ عروج پر تھی۔2016 میں صرف 785 واقعات رونما ہوئے۔ رواں سال اب تک 426 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔ نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)کے مطابق 2016ءمیں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں31 فیصد کمی آئی ہے، 2015ءمیں دہشت گردیکے 1139 واقعات کے مقابلے میں2016ءمیں 785 واقعات درپیش آئے۔ 2016ءمیں دہشت گرد حملوں سے ہونے والی اموات میں12.14 فیصد کمی آئی ہے۔ 2015 میں1087 دہشت گرد واقعات میں955 افراد جاں بحق ہوئے۔کراچی آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں97 فیصد کمی آئی ہے۔قتل کی وارداتوں کی شرح میں87 فیصد، دہشت گردی کے واقعات میں98 فیصد کمی اور ڈ کیتی کے واقعات میں 52 فیصد کمی آئی ۔

 

شیئر: