لڑکی کو دھمکانے والا سعودی عتاب کا شکار
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میں پبلک پراسیکیوشن نے ایک 20سالہ لڑکی کو نجی تصاویر نیٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دینے والے 30سالہ سعودی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق 20سالہ مقامی لڑکی نے العزیزیہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی تھی کہ ہموطن اسے نجی تصاویر ویب سائٹ پر جاری کرنے کی دھمکی دیکر اپنی غرض پوری کرنا چاہتا ہے۔ پولیس نے رپورٹ ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے اس کے زیر استعمال موبائل حاصل کرکے چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکی کی شکایت درست تھی۔ معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔