Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمان میں یہ لکیریں کیسی ہیں؟ وائرل تصاویر کی حقیقت

’گرم انجن اور افق کی سرد ہوا کی وجہ سے آسمان پر ہمیں یہ لکیریں نظر آتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں آسمان میں لکیریں نظر آرہی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان لکیروں کے متعلق کافی بحث و مباحثہ ہوا ہے اور ہر ایک نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ان لکیروں کی حقیقت کیا ہے اور یہ کیوں بنتی ہیں ، اس کا جواب ماہر موسمیات  اور سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے دیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ تصاویر طبعی مظاہرے کا نتیجہ ہے‘۔
’ان لکیروں کی اصل وجہ ہوائی جہازوں کی گزر کے سوا کچھ نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بالائی افق میں سرد ہوا اور رطوبت ہوتی ہے اور اسے میں جہازوں کا گزر ہوتا ہے تو گرم انجن کے سرد ہوا سے رگڑ پیدا ہوتی ہے‘۔
’گرم انجن اور افق کی سرد ہوا کی وجہ سے آسمان پر ہمیں یہ لکیریں نظر آتی ہیں‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان لکیروں کا تعلق کسی بھی دوسری چیز نہیں ، یہ محض طبعی مظاہرہ ہے جو کچھ دیر باقی رہنے کے بعد تحلیل ہوجاتا ہے‘۔

شیئر: