Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن سے غداری اور دہشت گردی پر دو شہریوں کو سزائے موت

’مذکورہ افراد نے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر لی اور معاشرے کی امن سلامتی کو نقصان پہنچایا‘ ( فوٹو: سبق۹
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری پر دو سعودی شہریوں پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری عبد الرحمن بن شباب العتیبی اور ماجد بن عبد الحمید الدیحان نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر لی، شدت پسند سوچ اختیار کی اور معاشرے کی امن سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے مجرمانہ کام کئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے معاشرے کے امن کو نقصان پہنچایا، ملک دشمن عناصر کو حساس معلومات فراہم کیں اور دہشت گرد عناصر کو سیکیورٹی آلات فراہم کئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے دہشت گردوں کو ٹھکانہ دیا، ان کی مالی مدد کی اور ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے میں تعاون کیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے دلائل، شواہد اور ثبوت کی بنا پر اور زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دیدی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو ریاض میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا‘۔

شیئر: