اکھاڑہ پریشد نے 14باباؤں کو فرضی قراردیدیا
الٰہ آباد۔۔۔۔سادھوسنتوں کا متحدہ ادارہ آل انڈیا اکھاڑہ پریشد نے سناتن دھرم کی غلط تشہیر کرنے یا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا الزام لگاتے ہوئے 14باباؤں اورسادھوؤں کو فرضی قراردیدیا۔پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی صدارت میں ہونیوالی میٹنگ میں متفقہ طور پر 14باباؤں کو فرضی قراردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جن باباؤں کو فرضی بتایا گیا ان میں آشا رام، سکھویندر کور،سچدا نند عرف رادھے ماں، ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ، اوم بابا عرف وویکانند جھا، نرمل بابا عرف نرملجیت سنگھ، اچچھا دھاری ، بھیمانند عرف شیورتی دویوی، سوامی اسیمانند، اونم شوائے بابا، نارائن سائیں،رام پال ، کشنی منی، برہسپتی گری، اور ملکھان گری شامل ہیں۔