ابوظبی.... متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کےلئے جاری عرب اتحاد کی مہم ”امید کی بحالی“ میں شریک اماراتی فوجی ناصر المزروعی شہید ہو گیا ۔ وہ فوجی آپریشن کے دوران زخمی ہو گیا تھا ۔ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اماراتی فوج نے شہید کے اعزہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔