Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کو بدنام کرنے کےلئے البخاری و مسلم اکاﺅنٹ خریدنے کی کوشش

کویت .... ٹویٹر پر ” صحیح البخاری و مسلم “ اکاﺅنٹ کے مالک کویتی شہری باسل الرشیدی نے بتایا کہ قطر نے سعودی عرب کے خلاف میرے اکاﺅنٹ کو استعمال کرنے کےلئے میرے ساتھ سودے بازی کی ۔ امیر قطر کے مشیر عزمی بشارا نے جو اسرائےلی پارلیمنٹ کے رکن بھی ہیں ۔ سعودی شخصیات کو بدنامی کرنے اور انہیں خلیجی اتحاد و سالمیت میں دراڑ ڈالنے کا ذمہ دار قرار دینے کےلئے اکاﺅنٹ خریدنے کی کوشش کی تھی ۔ قطری ثالثوں کا کہنا تھا کہ چونکہ صحیح بخاری و مسلم اکاﺅنٹ کو ہزاروں لوگ اعتبار کی نظر سے دیکھتے ہیں لہٰذا اس کے توسط سے رائے عامہ کو اس بات کا قائل کیا جائے گا کہ سعودی سنت مبارکہ کے قائل نہیں ۔علاوہ ازیں سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی کے خلاف شکوک و شبہا ت پھیلانے کا بھی پروگرام تھا۔ ثالثوں نے پیشکش کی تھی کہ وہ ایک طرف تو کاروبار کے موقع مہیا کریں گے اور دوسری جانب ماہانہ ایک لاکھ ریال نقد دیا کریں گے ۔ قطری ثالثوں نے 24جولائی 2017ءکو 2لاکھ قطری ریال میرے اکاﺅنٹ میں جمع بھی کرا دئےے تھے ۔ باسل الرشیدی کا کہنا ہے کہ اس نے قطری ثالثوں کی ساری گفتگو بمعہ تصویر ریکارڈ کر رکھی ہے ۔ 

شیئر: