Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور فرانسیسی وزیر خارجہ کی ملاقات، ترکیہ کے ہم منصب کا رابطہ

قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو پیرس میں فرانس کے ہم منصب جین نول بیروٹ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال، خطے کی سکیورٹی اور قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور فرانس میں سعودی سفیر فہد الرویلی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
 رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: