Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کی نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد...مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی نگرانی کیلئے جاسوسی نیٹ ورک تیار کر لیا ۔ سابق وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والوں سمیت ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کڑی نظر ر کھی جائے گی۔ چوہدری نثار کے مریم نواز کے خلاف بیانات سے پارٹی قیادت کو تشویش لاحق ہے۔چوہدری نثارکی پنجاب ہاوس اور گھر میں سیاسی سرگرمیوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کو چوہدری نثار کے بیانات سے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ بھی لاحق ہے۔ یہ جاسوس نیٹ ورک پارٹی کے اندر سے تیار کیا گیا ہے جو اپنی رپورٹ مریم نواز کو پیش کرے گا جس کے بعد چوہدری نثار اور انکے ارکان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ 

 

شیئر: