Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزٹر کارڈ کے حامل یمنیوں کو اقامہ دیا جائے گا

ریاض: سعودی عرب میں وزٹر کارڈ کے حامل یمنی شہریوں کو اقامہ دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف کی ہدایت پر وزرٹر کارڈ کے حامل یمنی شہریوں کو دیگر غیرملکیوں کی طرح اقامہ دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ضوابط کے مطابق صرف ان یمنی شہریوں کو اقامہ دیا جائے گا جن کے پاس وزرٹر کارڈ اور پاسپورٹ ہوگا۔ اقامہ حاصل کرنے کے خواہش مند کو وزارت محنت وسماجی فروغ کے قوانین کا پابند ہونا ہوگا۔ تمام فیسیں جمع کرنے کے بعد کفیل کی بھی پابندی کرنی ہوگی۔
 

شیئر: