قطر: آل مرہ قبیلے کے سربراہ سمیت50افراد کی شہریت منسوخ
ریاض: قطری حکومت نے آل مرہ قبیلہ کے سربراہ سمیت50دیگر شہریوں کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ ان کی تمام املاک اور جائیداد ضبط کرلی گئیں۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ قطری انتظامیہ نے قبیلہ بنی ہاجر کے سربراہ کی بھی شہریت منسوخ کی تھی۔ دوسری طرف بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے ٹویٹر پراپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ آل مرہ قبیلہ کے سربراہ شیخ طالب انتہائی معتبر اور عرب کے مانے ہوئے سربراہ ہیں۔ ان کی شہریت منسوخ کرنے والے ان کا مقام نہیں گھٹا سکتے۔