شیاؤمی نے می نوٹ 3 لانچ کر دیا گیا
بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں شیاؤمی کا نیا موبائل می نوٹ 3 لانچ کر دیا گیا۔فون 12 ستمبر سے چائنہ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔فون کا ڈسپلے 5.5 انچ اور ریزولوشن 1080×1920 پکسل ہے۔ اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج فون میں موجود ہے۔فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 12 میگا پکسل کا وائڈ اینگل ٹیلی فوٹو لینس شامل ہے۔اسکے ساتھ ساتھ 2 ایکس آپٹیکل زوم فیچر بھی موجود ہے۔16 میگا پکسل کا فرنٹ شوٹر بھی کیمرہ سیٹ اپ کا حصہ ہے۔ فون کو سیلفی کے ذریعے ان لاک بھی کیا جا سکتا ہے۔اسکی بیٹری 3050 میگا واٹ آورز کی ہے جسے یو ایس بی ٹائپ سی سے بھی ریچارج کیا جا سکتا ہے۔ فون میں اس وقت اینڈرائڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ می نوٹ 3 کو 3 مختلف ایڈیشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ ریگولر ایڈیشن میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ یہ صرف بلیک کلر میں دستیاب ہے اور اسکی قیمت 2499 یان ہے۔ دیگر دو ایڈیشنز میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ دونوں میں صرف رنگ کا فرق ہے۔ نیلے رنگ میں فون کی قیمت 2999 یان اور کالے رنگ میں 2899 یان ہے۔