وولٹا ریس: برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم فاتح قرار
میڈرڈ:برطانیہ کے سائیکلسٹ کرس فروم اسپین میں ہونے والی سائیکل ریس جیتنے والے پہلے برطانوی بن گئے ہیں ۔کرس فروم گزشتہ روز میڈرڈ میں اختتام کو پہنچنے والی وولٹا سائیکل ریس کا آخری مرحلہ تو نہیں جیت پائے تاہم مجموعی برتری کی وجہ سے وہ اس ریس کے فاتح قرار پائے ۔ کرس فروم ایک ہی سیزن میں ٹور ڈی فرانس اور وولٹا ریس جیت کر ڈبل کرنے والے تیسرے سائیکلسٹ بن گئے ۔یہ ریس ٹور ڈی فرانس کے اختتام کے27دن بعد شروع ہوئی تھی تاہم کرس فروم نے اس جیتنے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔