ہنی پریت کی تلاش تیز تر کر دی گئی، تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کر دیا گیا
سدھاتھنگر۔۔۔۔۔۔2سادھویوں سے زیادتی کے معاملے میں جیل میں بند ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت سنگھ کی انتہائی قریبی ہنی پریت کی تلاش زوروں پر ہے ۔ اتر پردیش سے نیپال بھاگنے کے اندیشے سے اتر پردیش کے تمام پولیس ا سٹیشنوں کے ساتھ ایس ایس پی کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ہنی پریت کی تصاویر ہر جگہ چسپاں کی گئی ہے۔گرمیت رام کے ساتھ ہنی پریت کے متوازن رشتے کا فی چرچا میں ر ہے۔ انہیں گرمیت سنگھ کا سب سے بڑا بھروسے مندتصور کیا جاتا ہے۔ اتر پردیش اور نیپال کی سرحدپر ہر پولیس ا سٹیشن پر ہنی پریت کی تصویر بھیجی گئی ہے۔ سدھارتھ نگر سپرنٹنڈنٹ پولیس ستیندر نے تمام اسٹیشنوں کو ہدایت کی ہے کہ ہر اجنبی لڑکی پر نظر رکھیں۔ اگر آپ کو مشکوک نظر آئے تو فوری طور پر اپولیس کو اطلاع کریں۔